مسلم ایجوکیشن کمیٹی کے ماتحت تعلیمی ادارے میں جشن یوم آزادی کی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

تاثیر 16 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور ( منہاج عالم) مسلم ایجوکیشن کمیٹی کے ماتحت تعلیمی ادارے میں آزادی کی تقریب منائی گئی،  مسلم مائنو ریٹی ڈگری کالج میں پرنسپل ڈاکٹر تنویر حسن نے پرچم کشائی کی اور ترنگے جھنڈے کو سلامی دی موقع پر  صدر سید غلام سرور سیکریٹری مکرم علی خان سمیت کالج کے اساتذہ ملازمین اور طلبہ موجود تھے۔انٹر لیول مسلم ہائی ا سکول میں پرنسپل محمد صفی اللہ نے پرچم کشائی کی موقع پر  مسلم ایجوکیشن کمیٹی کے صدر انجینیئر اسلام سیکرٹری ڈاکٹر فاروق علی سکریٹری جاوید خان سمیت اساتذہ  ملازمین موجود تھے ۔ انٹر لیول اردو گرلز ہائی سکول میں پرنسپل  زینت پروین نے پرچم کشائی کی اور ترنگا جھنڈے کو سلامی دی ،اس موقع پر اسکول کے اساتذہ رافع صفی،نورجہاں نوری حلیمہ ریٹا کماری تبسّم سمیت اسکول کے ملازمین اور طالبہ موجود تھیں۔انٹر لیول مسلم ہائیا اسکول میں پر نسپل محمد صفی اللہ نے پرچم کشائی کی اور قومی جھنڈے کو سلامی دی،اس موقع پر مسلم ایجوکیشن کمیٹی کے صدر انجینیئر محمد اسلام جنرل سکریٹری ڈاکٹر فاروق علی سکریٹری جاوید خان محمد حکیم سمیت دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔رحمت عالم کنڈر گارٹن میں پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر اسکول کے اساتذہ ملازمین موجود تھے۔