تاثیر 28 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 28 اگست: لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں غذائی تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ انتظامیہ نے تقریباً 8,800 فوڈ بزنس آپریٹرز کو خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں 10 لاکھ روپے تک جرمانہ اور سنگین معاملات میں قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔حکام کے مطابق لداخ میں 428 فوڈ بزنس آپریٹرز کے پاس ایف ایس ایس اے آئی لائسنس جبکہ 8,355 کے پاس ایف ایس ایس اے آئی رجسٹریشن ہے۔ تمام فوڈ بزنس آپریٹرز کے لیے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ غذائی تحفظ محض قانونی تقاضا نہیں بلکہ عوام کی صحت اور فلاح و بہبود سے متعلق بنیادی ذمہ داری ہے۔

