سبسکرپشن کے لیے کھلا مدھر نِٹ کرافٹس کا آئی پی او، یکم ستمبر کو لسٹنگ ممکن

تاثیر 24 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 اگست:کمبل، کپڑے، موسمِ سرما کے ملبوسات اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی مدھر نِٹ کرافٹس لمیٹڈ کا 53.27 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس آئی پی او میں 27 اگست تک بولی لگائی جا سکتی ہے۔ ایشو کی کلوزنگ کے بعد 28 اگست کو شیئرز کی الاٹمنٹ کی جائے گی، جبکہ 31 اگست کو الاٹ کیے گئے شیئرز ڈی میٹ اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے شیئرز یکم ستمبر کو این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر لسٹ ہو سکتے ہیں۔ لانچ کے بعد شام 3 بجے تک اس آئی پی او کو 24 فیصد سبسکرپشن مل چکا تھا۔
اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے 95 روپے سے 100 روپے فی شیئر کا پرائس بینڈ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 1,200 شیئرز کا ہے۔ اس آئی پی او میں ریٹیل سرمایہ کاروں کو دو لاٹس یعنی 2,400 شیئرز کے لیے بولی لگانی ہوگی، جس کے لیے انہیں 2,40,000 روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔