رکن اسمبلی بانہال نے بجلی اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا

تاثیر 20 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 20 اگست: رامبن ضلع کے بانہال میں ریسیونگ اسٹیشن کی بجلی کی صلاحیت 6.3 ایم وی اے سے بڑھا کر 10 ایم وی اے کر دی گئی ہے۔ منصوبے کا افتتاح بانہال کے رکن اسمبلی حاجی سجاد شاہین نے کیا۔ریسیونگ اسٹیشن کی صلاحیت میں اضافے سے بانہال اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بہتری آنے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق اسٹیشن کی بڑھائی گئی صلاحیت علاقے میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ موجودہ بجلی کے نظام پر پڑنے والے اضافی بوجھ میں بھی کمی آئے گی۔