تاثیر 04 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 04 اگست:ہندوستان کی ٹیلی مواصلات سے متعلق انضباطی اتھارٹی (ٹرائی ) کے ذریعہ جون میں احمد آباد سے گاندھی دھام ریل روٹ (گجرات ایل ایس اے ) پر کئے گئے موبائل نیٹ ورک کے معیار کی جائزے میں جیو اور ایئرٹیل اوول رہا۔
ٹرائی نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں کوریج، کال ڈراپ کی شرح، کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار جیسے اہم معیارات کا اندازہ لیا گیا۔ یہ ٹیسٹ 30 جون کو احمد آباد سے گاندھی دھام تک کیا گیا تھا، جس میں تقریباً 300 کلومیٹر کے روٹ کا احاطہ کیا گیا تھا۔ اس میں ویرمگام جنکشن، دھرانگدھرا جنکشن، ہلود، ساماکھیالی جنکشن اور بھچاؤ جیسے اسٹیشن شامل رہے ۔

