سہسرام ​​صدر سب ڈویژنل آفیسر کا عہدہ محترمہ پریا رانی نے آج سنبھالا

تاثیر 29 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر شریمتی پریا رانی نے آج سہسرام ​​صدر سب ڈویژنل آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انھوں نے اپنے سب ڈویژنل علاقے میں انتظامی نظام کو بہتر بنانے، عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنے کی نشاندہی کی ہے ۔ نئی تعینات ہونے والی سب ڈویژنل آفیسر شریمتی پریا رانی نے علاقے کی انتظامی صورتحال کا بھی آج جائزہ لیا، افسران اور ملازمین سے ضروری معلومات اکٹھی کیں اور کہا کہ عام لوگوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائیگی ۔ نئی سب ڈویژنل آفیسر شریمتی پریا رانی کے عہدہ سنبھالنے سے سہسرام ​​صدر سب ڈویژن میں نئی ​​توانائی اور بہتر انتظامی کام کاج کی توقع بندھی ہے ۔