تاثیر 12 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کاٹھمنڈو، 12 اگست: نیپال کی حکمران راشٹریہ سوتنتر پارٹی (آر ایس پی) کے چیئرمین روی لامیچھانے اگست کے آخری ہفتے میں چین کا آٹھ روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔ ان کے چین کے دورے کی تاریخ 23 سے 30 اگست مقرر کی گئی ہے۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری وپن آچاریہ کے مطابق یہ دورہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر ہوگا۔ اس سے قبل آر ایس پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستان کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دعوت پر لامیچھانے ہندوستان کے پانچ روزہ دورے پر گئے تھے۔ چین کا یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔
تاہم، لامیچھانے کے چینی صدر اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پنگ سے ملاقات کرنے کا امکان نہیں ہے۔ ان کے ابتدائی سفر نامے میں شی کے ساتھ ملاقات شامل نہیں ہے۔ روی لامیچھانے کی جانب سے شی سے ملاقات کا انتظام کرنے کی کافی کوشش کی گئی، لیکن آخری لمحات میں بھی ممکن نہیں ہوسکا۔

