تاثیر 20 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 20 اگست:نیو مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں مرزا غالب اسٹریٹ پر واقع ہوٹل ‘شیکھا ان’ میں آتشزدگی کے معاملے میں پولیس نیبڑی کارروائی کی ہے۔ لال بازار کے خفیہ محکمہ نے بدھ کو دیر رات ہوٹل کے لیز ہولڈر ابو ظفر کو گرفتار کر لیا۔ اسے اینٹالی مین مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے ہوٹل کے منیجر اور ایک ملازم کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔ پولیس بیریشور مترا کی تلاش میں ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہوٹل کا مالک ہے۔
چھ منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر واقع ہوٹل شیکھا ان میں منگل کی دوپہر تقریبا 1 بجے آگ لگی۔ یہ جگہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر سے صرف 50 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ تقریبا 1100 مربع فٹ کے اس حصے میں انتہائی چھوٹے کمرے اور تنگ بیت الخلا تھے۔ آنے جانے کے لیے وسیع راستہ نہیں تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ہوٹل میں ایمرجنسی دوروازہ بھی نہیں تھا۔ صرف ایک انتہائی تنگ سیڑھی تھی جو پوری منزل کی طرف جاتی تھی۔

