تاثیر 12 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 12 اگست: دہلی ہائی کورٹ فلمی اداکارہ خوشی کپور کے خلاف قابل اعتراض آن لائن مواد کو ہٹانے کا حکم دے گی۔ عدالت نے اس کے لیے یو آر ایل کی فہرست طلب کی ہے۔ جسٹس جیوتی سنگھ کی بنچ نے آج خوشی کپور کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔
سماعت کے دوران خوشی کپور کے وکیل آشو راجن نے کہا کہ درخواست گزار ہندی فلموں کی اداکارہ ہیں اور وہ فیشن آئیکون ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار سے جواب دہندہ کے لحاظ سے یو آر ایل کی فہرست دینے کو کہا۔ راجن نے عدالت کو فہرست فراہم کی۔ اس دوران، میٹا کے وکیل نے کہا کہ اس فہرست میں بہت سے فین پیجز ہیں۔ وہ جعلی اکاونٹ نہیں ہیں۔

