تاثیر 06 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 06 اگست:جموں کے نروال علاقے میں واقع ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ ڈپو کے باہر جمعرات کو آئل ٹینکر ڈرائیوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کی بحالی تک انہیں اپنے ایندھن سے بھرے ٹینکر چنینی میں کھڑے کرنے کی اجازت دی جائے۔احتجاج کرنے والے ڈرائیوروں نے الزام لگایا کہ ٹریفک حکام ایندھن بردار ٹینکروں کو جموں سے آگے چنینی، نگروٹہ یا کٹرا کی جانب جانے کی اجازت نہیں دے رہے، جس کے باعث ٹینکروں کی نقل و حمل متاثر ہو رہی ہے اور ڈرائیوروں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

