پارلیمنٹ احاطہ میں اپوزیشن کا احتجاج: لوگ بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں۔ پرینکا گاندھی

تاثیر 04 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 4 اگست: منگل کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران کانگریس، سماج وادی پارٹی، آر جے ڈی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے رام مندر میں چڑھاوا چوری کے معاملہ میںکارروائی کولیکر پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں احتجاج کیا۔ حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے مرکزی حکومت اور بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔
کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا، سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو، دھرمیندر یادو، اودھیش پرساد، آر جے ڈی کے ایم پی منوج جھا، سنجے یادو، کانگریس کے رہنما سید ناصر حسین، کرم ویر بودھ سمیت کئی اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں احتجاج میں شامل ہوئے۔
احتجاج کے دوران، آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے ایک پوسٹر اٹھایا ہواتھاجس پر لکھا تھا، “بھاجپا نے کیا رام کا اپمان ، دان چوری پر کب دوگے بیان”۔ کئی ممبران پارلیمنٹ نے “چندا چور گدی چھوڑ” لکھے ہوئے پوسٹر بھی دکھائے۔ ایک بڑا پوسٹر تھامے کانگریس ممبران پارلیمنٹ نے پوچھا، “امت شاہ پارلیمنٹ سے کیوں لاپتہ ہیں؟”
حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے علامتی طور پر پارلیمنٹ احاطہ میں ایک چندہ بکس بھی رکھاتھا، جس میں کئی اراکین پارلیمنٹ نے احتجاجاچندے بھی دیے۔ احتجاج کے دوران “شرم کرو” کے نعرے بھی لگائے گئے اور حکومت سے رام مندر کے چڑھاوا چوری میں مبینہ گڑبڑی کا جواب دینے کا مطالبہ کیا گیا۔