پرشانت کشور نے رکن اسمبلیعہدہ کا حلف لیا،بہار اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر پریم کمار نے مبارکباد پیش کیا

تاثیر 17 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ( پریس ریلیز) با نکی پور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں منتخب معزز رکن اسمبلی جناب پرشانت کشور نے آج بہار اسمبلی کے معزز اسپیکر ڈاکٹر پریم کمار کے سامنے ان کے دفتر کے کمرے میں حلف اٹھایا۔حلف برداری کے بعد معزز اسپیکر ڈاکٹر پریم کمار نے جناب پرشانت کشور کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں اور بطور عوامی نمائندہ ان کی کامیاب مدتِ کار کی تمنا کی۔اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کے ذریعے منتخب کردہ ہر عوامی نمائندے کا اہم کردار ہوتا ہے۔ انہیں ایوان کے ذریعے اپنے علاقے کے عوام کی آرزوؤں اور مسائل کو مؤثر طریقے سے اٹھانے اور ریاست کی ترقی میں مثبت تعاون دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔اِس موقع پر اسمبلی سیکرٹریٹ کی انچارج سکریٹری سمیت سینئر حکام اور دیگر معززین موجود تھے۔