وندے ماترم کی مخالفت پر راج ناتھ سنگھ نے کانگریس کو تنقید کانشانہ بنایا

تاثیر 21 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 اگست: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وندے ماترم پر کانگریس پارٹی کے موقف پر سخت اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا وندے ماترم کا احترام کرنے سے انکار کرنا بدقسمتی ہے اور آئینی نقطہ نظر سے بگھی ایک سنگین مسئلہ ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا سب سے اعلیٰ ادارہ ہے اور پارلیمنٹ کے ذریعے منظور کیے گئے قوانین کو مانناسب پر لازم ہیں۔ ایسے میںکسی قانون یا آئینی نظام کو ماننے سے انکار کرنے پر متعلقہ فرد یا ادارے کی آئین کے تئیں وفاداری پر سوال اٹھنا فطری بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی ترانے کے احترام سے انکار سے حب الوطنی پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔
انہوں نے کانگریس کی1937 کی قرارداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کانگریس نے مسلم لیگ کے بنیادی پرستی پر مبنی مطالبات پر سمجھوتہ کیا تھا۔ ملک کو بعد میں اس طرح کے سمجھوتوں کا خمیازہ تقسیم کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ بنیاد پرست عناصر کے دباؤ پر کیے گئے سمجھوتے ہمیشہ ملک کے لیے نقصان دہ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس آج بھی ایسا ہی موقف اپنائے ہوئے ہے، جو ملک کے مستقبل کے لیے تشویشناک ہے۔