بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں رینشا کی واپسی، ہیڈ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے

تاثیر 21 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مکائے،21 اگست: آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ہفتہ کو گریٹ بیریئر ریف ایرینا میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ میتھیو رینشا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور وہ ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔
رینشا کو جیک ویدرالڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ویدرالڈ نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب 23 اور 0 رن بنائے تھے جس کے بعد انہیں پلیئنگ الیون سے باہر کر دیا گیا۔ رینشا نے آسٹریلیا کے لیے اپنا آخری ٹیسٹ 2023 میں ٹیم انڈیا کے خلاف کھیلا تھا۔ اس میچ میں انھوں نے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کی تھی۔ اب وہ پھر سے اوپننگ بلے باز کے کردار میں واپس آئیں گے۔ انہوں نے 2016-17 کے سیزن میں ایک اوپننگ بلے باز کے طور پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔