تاثیر 02 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 2 اگست: مقامی سماجی، ثقافتی اور عوامی بہبود کے پروگراموں کو فروغ دینے کے مقصد سے بیہ پور بلاک میں تعمیر کی جا رہی نئی کمیونٹی بلڈنگ جلد ہی عوام کے لیے وقف کر دیا جائے گا۔اتوار کے روز حکومت بہارکے سڑک تعمیرات کے وزیر نے بیہ پور اسمبلی حلقہ کے تحت، جمال پور پنچایت کے وارڈ نمبر 9 میں زیر تعمیر کمیونٹی عمارت کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر نے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اینٹوں، سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی سامان کے معیار کا قریب سے معائنہ کیا۔مقام پر موجود محکمانہ انجینئر اور ٹھیکیدار کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ معیار پر کسی قسم کی غفلت یا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام کام مقررہ کام حکومتی معیارات کے مطابق ہونا چاہیے اور مقررہ مدت میں مکمل ہونا چاہیے۔

