تاثیر 29 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفٰی) دربھنگہ کی دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ محترمہ ساکشی کماری نے جمعہ کی دیر شام سنگھواڑہ تھانہ کا اچانک معائنہ کیا۔ اچانک ہونے والے اس معائنے سے پولیس افسران اور اہلکاروں میں ہلچل مچ گئی معائنے کے دوران دیہی ایس پی نے تھانے کی کارکردگی، حفاظتی انتظامات اور رات کی گشت سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔ سب سے پہلے انہوں نے رات کی گشت کے انتظامات کی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے تھانہ حلقہ میں رات کے وقت پولیس کی سرگرمی، گشتی ٹیم کی تعیناتی اور حساس مقامات پر پولیس کی نگرانی کا جائزہ لیا۔ پولیس افسران کو ہدایت دی گئی کہ رات کی گشت میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے اور علاقے میں باقاعدگی سے مؤثر گشت یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ او ڈی (آفیسر آن ڈیوٹی) کی بھی جانچ کی گئی۔ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر سے ضروری معلومات حاصل کی گئیں اور تھانے میں آنے والی شکایات اور مقدمات پر پولیس کی فوری کارروائی کے سلسلے میں ضروری ہدایات دی گئیں۔دیہی ایس پی نے تھانے کے حوالات کے حفاظتی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ حوالات میں حفاظتی معیار، زیرحراست افراد کی نگرانی اور پولیس اہلکاروں کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا افسران کو ہدایت دی گئی کہ حوالات کی حفاظت میں کسی بھی سطح پر لاپرواہی نہ برتی جائے اور مقررہ ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے معائنے کے دوران دیہی ایس پی نے پولیس افسران کو جرائم پر قابو پانے، امن و امان برقرار رکھنے اور عام لوگوں کی شکایات پر فوری کارروائی کرنے کے سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ تھانہ حلقہ میں مسلسل گشت کرتے ہوئے مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی اطلاع کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بروقت کارروائی کریں۔ خاص طور پر رات کے وقت گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور حساس علاقوں میں پولیس کی موجودگی بڑھانے پر زور دیا گیا۔ دیہی ایس پی کے اچانک معائنے کو پولیس نظام کی باقاعدہ نگرانی اور کارکردگی میں بہتری کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ معائنے کے دوران دی گئی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو ضروری ہدایات دی گئیں موقع پر تھانہ صدر بسنت کمار، سب انسپکٹر کملیش مشرا، دلیپ کمار سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکار موجود تھے

