کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں بادل پھٹنے سے متعدد رہائشی مکانات کو نقصان

تاثیر 01 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، یکم اگست:ضلع کشتواڑ کے چھاتروعلاقے میں ہفتہ کی علی الصبح بادل پھٹنے کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے اور ملبے نے متعدد مکانات اور دیگر عمارتوں کونقصان پہنچایا، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 2:30 بجے شدید بارش کے دوران پیش آیا۔ متعدد رہائشی مکانات کونقصان پہنچا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے کے فوراً بعد ایس ایچ او چھاترو، پولیس، سول انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی و بحالی کا کام شروع کر دیا۔ حکام متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔