شمیک بھٹاچاریہ کا شرمیلا ٹیگور پر حملہ

تاثیر 22 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 22 اگست:۔ وندے ماترم پرکر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان جاری سیاسی گھمسان کے درمیان مغربی بنگال بی جے پی کے صدر شمیک بھٹاچاریہ نے اداکارہ شرمیلا ٹیگور پر سخت حملہ کیا ہے۔ شرمیلا ٹیگور نے حال ہی میں کہا کہ مذہبی طور پر متنوع ملک میں وندے ماترم کے مکمل گیت پر کچھ برادریوں کے لوگوں کو اعتراض ہو سکتا ہے۔ ان کے اس بیان پر بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
شمیک بھٹاچاریہ نے ہفتہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرمیلا ٹیگور اپنی ذاتی رائے کے اظہار کے لیے آزاد ہیں لیکن انہیں تاریخ اور اپنے خاندان کے تناظر میں بھی بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا،’’ شرمیلا ٹیگور کو بھی بھارتیہ جنتا پارٹی یاد دلانا چاہتی ہے کہ جس تیمور نے ہندوستان پر حملہ کیا، مندروں کو تباہ کیا، لوگوں کو قتل کیا اور زبردستی مذہب تبدیل کیا، اسی کے نام پران کیگھر میں بھی ایک نام ہے۔ ان کے پوتے کا نام تیمور علی خان ہے۔ اس لیے وہ وندے ماترم کے بارے میں جتنا کم بولیں گے، اتنا ہی اچھا ہوگا۔‘‘