تاثیر 13 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دھیماجی (آسام)، 13 اگست : آسام-اروناچل پردیش کے سرحدی علاقے میں جمعرات کو شیلاپاتھر-لکابلی ہاشاہراہ پر جمعرات کو کشیدگی پیدا ہوگئی۔ آسام-اروناچل پردیش سرحد پر حالیہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد جاری اقتصادی ناکہ بندی آج پتھربازی میںتبدیل ہو گئی، جس میں دونوں طرف سے مظاہرین نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔
آسام کے دھیماجی اور اروناچل پردیش کے لوئر سیانگ کے کچھ حصوں میں حالات بدستور کشیدہ ہیں، جہاں حالیہ سرحدی فائرنگ کے واقعات نے مسنگ اور گالو کمیونٹی کے لوگوں کے درمیان کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔
غور طلب ہے کہ 10 اگست دھیماجی کے گیروکامکھ پولیس اسٹیشن کے تحت گوگامکھ ریونیو سرکل میں کو آسام-اروناچل پردیش سرحد پر منگ مانگ بستی میںگولہ باری کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں تقریباً 11 لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ اروناچل پردیش کے لوگوں کے ذریعہ آسام کی زمین پر مبینہ طور پر قبضے کے تنازعہ کے بعد پیش آیا۔

