تاثیر 18 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 18 اگست: شری بابا بوڑھا امرناتھ یاترا کا پہلا جتھہ منگل کو سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان راجوری پہنچ گیا۔ 16 اگست سے شروع ہوئی یہ سالانہ یاترا 28 اگست تک جاری رہے گی۔یاترا کا آغاز جموں کے بھگوتی نگر میں واقع یاتری نیواس بیس کیمپ سے ہوا، جہاں سے عقیدت مند پونچھ ضلع کے منڈی علاقے میں راج پورہ گاؤں میں واقع قدیم بابا بوڑھا امرناتھ مندر کی جانب روانہ ہوئے۔
یاتریوں کے قافلے کی پوری راستے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے نگرانی کی۔ یاتریوں کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے راستے میں وسیع سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔راجوری پہنچنے کے بعد یاتری مقدس مندر کی جانب روانہ ہوئے اور بابا بوڑھا امرناتھ کے درشن کرکے خصوصی پوجا اور دعائیں کیں۔سالانہ یاترا میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں سے بھی بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں۔

