تاثیر 20 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
منڈی، 20 اگست: منڈی-کلو ہائی وے پر دواڑا نمبر ٹنل میںجمعرات کی صبح تقریبا ڑھے چھ بجے دو ٹرک آمنے سامنے ٹکرا گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ تقریبا چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
حادثے کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے نگوی سول اسپتال لے جایا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کرنے کے علاوہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات شروع کر دی۔پولیس مرنے والوں اور زخمیوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد اور ان کی شناخت کے بارے میں سرکاری تصدیق کا فی الحال انتظار ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

