تاثیر 09 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نالندہ، بہار شریف، 9 اگست:نالندہ ضلع میں اتوار کے روز بجلی کے کرنٹ لگنے کے تین الگ الگ واقعات میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں نور سرائے کے بال چند بگھا رہائشی 40سالہ اجیت چوہان اور دیپ نگر کے میگھی نگما گاوں کے 12 سالہ اینی کمار شامل ہیں۔ پہلے واقعہ میں اجیت چوہان نورسرائے میں سڑک پر ٹوٹی ہوئی بجلی کی تار سے رابطے میں ا?نے سے موقع پر ہی کرنٹ لگ گیا۔گاو ں والوں نے واقعہ کی اطلاع دی تو بجلی منقطع کر کے لاش نکال لی گئی۔ اس دوران ہلسا سب ڈویڑن کے ٹینا گاوں میں آنچل کمار لکڑی کاٹتے ہوئے تار سے رابطے میں ا? گیا۔ وہ شدید جھلس گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے صدر اسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

