تاثیر 24 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 24 اگست: آدیواسی کانگریس کے صدر وکرانت بھوریا نے مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث 22 قبائلی بچوں کی موت اور مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں ہاسٹل میں سانپ کے کاٹنے سے تین قبائلی بچیوں کی موت کے معاملے میں حکومت پر لاپروائی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے دونوں معاملات کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے، ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرنے اور تمام قبائلی ہاسٹلوں کا حفاظتی آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھوریا نے پیر کو یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بالاگھاٹ میں جن 22 بچوں کی موت ہوئی، وہ بیگا قبائلی برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ متعلقہ علاقے میں گزشتہ چھ ماہ سے گھر گھر پہنچنے والا غذائی پروگرام بند ہے اور قریب ترین پرائمری ہیلتھ سینٹر تقریباً 20 کلومیٹر دور ہے۔

