تاثیر 18 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
مظفر پور، 18 اگست (ہ س)۔ بہار کے مظفر پور میں منشیات کے اسمگلروں کے حوصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ ایمبولینسوں کے ذریعے گانجہ اسمگلنگ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سرکاری ایمبولینس سے ایک دیسی ساختہ پستول اور تقریباً 200 گرام چرس برا?مد کر لیا ہے۔ واقعہ اہیا پور تھانہ علاقہ کے ایس کے ایم سی ایچ احاطہ میں پیش ا?یا۔پولیس نے بتایا کہ 17 اگست کی رات کو موصول ہونے والی اطلاع کی بنیاد پر ایس کے ایم سی ایچ او پی ٹیم نے فوری کارروائی کی۔ سپر اسپیشلٹی بلاک کے قریب کھڑی 102 ایمبولینس کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ایمبولینس سے ایک دیسی ساختہ پستول اور تقریباً 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔معاملہ میں ترقی تھانہ علاقہ کے رہنے والیایمبولینس ڈرائیور اس واقعہ کے سلسلے میں ایمبولینس ڈرائیور سربجیت کمار اور اورائی تھانہ علاقہ رہائشی اے ٹی ایم منوہر کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کو عدالتی حراست میں بھیجنے کی عمل کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں اہیا پور تھانہ میں مقدمہ نمبر 130826 درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ایمبولینس کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
سٹی ایس پی محب اللہ انصاری نے بتایا کہ پولیس اب اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ ملزمین نے اسلحہ اور گانجہ کہاں سے حاصل کیا اور کہاں پہنچایا جانا تھا۔ اس کے لیے ملزم کے ا?گے اور پیچھے روابط کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

