تاثیر30 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
آنند، 30 ستمبر: آنند اور نڈیاڈ کے درمیان احمد آباد-وڈودرا ایکسپریس وے پربدھ کی صبح سائی درشن ٹریولز سے تعلق رکھنے والی ایک بس ٹرک سے آمنے سامنے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ ٹکر کا اثر اتنا شدید تھا کہ بس کے اگلے حصے کو بری طرح نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق سائی درشن ٹریولز کی نجی لگڑری بس سورت سے راجستھان جا رہی تھی۔ بس آنند سے نڈیاڈ جا رہی تھی جب بدھ کی صبح تقریبا 3 بج کر 30 منٹ پر ٹرک سے ٹکرائی۔ حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ اچانک ہونے والے دھماکے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بہت سے لوگ بس کے اندر پھنس گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دیں۔

