ایم پی کے ضلع ساگر میں زہریلی شراب پینے سے 6 گاوں والوں کی موت

تاثیر 06 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ساگر، 06 ستمبر: مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر کی تحصیل بنڈا کے تحت آس پاس کے کچھ گاوں میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد کی موت ہو گئی۔ اتوار کی صبح تمام افراد کو بنڈا سول اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ساگر کی کلکٹر پرتیبھا پال، ایس پی انوراگ سوجانیہ سمیت پورا ضلع انتظامیہ اور پولیس عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔ انتظامی افسران جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔
کلکٹر پرتیبھا پال نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہوں نے گزشتہ 24 تا 48 گھنٹوں میں کسی بھی قسم کی شراب پی ہے یا ان میں زہریلی شراب کے اثرات نظر ا? رہے ہیں تو فوری طور پر اسکریننگ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مقامی ڈاکٹروں کی ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں یا براہِ راست سول اسپتال پہنچ کر جانچ کرا سکتے ہیں۔