تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 12 ستمبر:نیشنل کرافٹ میوزیم میں منعقدہ ’برکس بازار‘ میں بھارت اور ایران کے درمیان ثقافتی قربت کی خوبصورت جھلک دیکھنے کو ملی۔ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کی بیٹی زہرا پیزشکیان اپنے شوہر حسن مجیدی کے ہمراہ ایران پویلین پہنچیں۔
اس موقع پر مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال ترقی انّ پورنا دیوی نے زہرا پیزشکیان کا استقبال کیا اور انہیں برکس بازار کا دورہ کرایا۔ انہوں نے برکس کے رکن اور شراکت دار ممالک کی جانب سے پیش کیے گئے فنون، دستکاری، روایتی اشیا اور ثقافتی ورثے کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ انہوں نے وہاں موجود کاریگروں اور نمائندوں سے گفتگو کی اور ان کے پیش کردہ فنون اور دستکاری کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
دہلی کے کرافٹس میوزیم میں منعقدہ اس نمائش میں 18 ممالک کے 40 سے زائد کاریگر، ڈیزائنر اور تخلیقی شعبے سے وابستہ کمپنیاں اپنے روایتی فنون اور دستکاری پیش کر رہی ہیں۔ یہ نمائش 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔ برکس سربراہی اجلاس کے دوران کئی غیر ملکی مہمانوں اور ان کے اہلِ خانہ کے بھی اس نمائش کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔

