تاثیر 25 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفٰی) مقامی تھانہ حلقہ کے بھگوتی پور میں جمعہ کی شام تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سڑک کنارے کھڑا نوجوان سمیت موٹر سائیکل سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ حادثے میں بھگوتی پور باشندہ مراری کمار اور انکت کمار کے علاوہ نگر پنچایت بھرواڑہ باشندہ روشن کمار زخمی ہوئے ہیں حادثے کے بعد تینوں زخمیوں کو علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی علاج کے بعد مراری کمار اور روشن کمار کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے دونوں کو بہتر علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ ریفر کردیا۔ انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پریم چند نے دونوں کی حالت نازک بتائی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ روشن کمار سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔ اسی دوران بھگوتی پور کی جانب سے تیز رفتار سے آنے والی موٹر سائیکل نے انہیں زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے روشن سڑک سے کافی دور جا کر گرے۔ وہیں موٹر سائیکل کے بے قابو ہوکر گرنے سے اس پر سوار مراری کمار اور انکت کمار بھی زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی

