ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کے معاملے میں ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کی درخواست خارج

تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 10 ستمبر:جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے 1993 کے ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کے معاملے میں ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے 27 جولائی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
سماعت کے دوران ابو سلیم کے وکیل رشی ملہوترا نے کہا تھا کہ جیل میں اچھے طرز عمل پر سزا کی معافی اور زیر سماعت قیدی کے طور پر گزاری گئی مدت کو بھی 25 سال کی سزا کے حساب میں شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ چونکہ سلیم نے 25 سال سے زیادہ تقریبا 26 سال کا عرصہ مکمل کر لیا ہے اس لیے انہیں رہا کر دیا جانا چاہیے۔ ملہوترا نے کہا تھا کہ ٹاڈا عدالت نے بھی حراست میں پوچھ گچھ کی مدت کا فائدہ دینے کی ہدایت کی تھی، لیکن جیل انتظامیہ نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔