سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف  اپیل دائر، اگلے ہفتے ہوگی سماعت

تاثیر29 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 ستمبر: سپریم کورٹ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف دائر عرضی پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا۔ آج عرضی گزار راکیش کمار کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل وکاس سنگھ نے چیف جسٹس جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بینچ کے سامنے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے جلد سماعت کی درخواست کی۔ اس پر عدالت نے اگلے ہفتے سماعت کرنے کا حکم دیا۔ عرضی کے مطابق اختیارات کا مسلسل غلط استعمال ہو رہا ہے اور دو الیکشن کمشنروں کی معلومات یا منظوری کے بغیر ہی ووٹر لسٹ کے عمل میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس سے قبل بھی وکیل شیلندر منی ترپاٹھی نے اس معاملے پر ایک عرضی دائر کی ہے۔ ترپاٹھی کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ جو فیصلے لیے گئے اور سافٹ ویئر میں جو تبدیلیاں کی گئیں، ان کے لیے دونوں الیکشن کمشنروں کی رضامندی حاصل نہیں کی گئی۔