کولکاتا، 23 ستمبر (تاثیر بیورو) منی پال ہاسپٹلس ڈھکوریا کی جانب سے عالمی یوم قلب کے موقع پر ’’ہارٹ آف انوویشن کارڈیک سمٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین قلب اور علاج کے بعد معمول کی زندگی گزارنے والے مریضوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں دل کے دورے سے ہارٹ فیلئر تک بڑھتے خطرات، بروقت تشخیص اور جدید علاج پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈاکٹر پرکاش کمار ہاجرا سمیت ماہرین نے سی پی آر، اینجیوپلاسٹی اور جدید قلبی علاج کی اہمیت اجاگر کی۔ فلم اداکار راجیش شرما اور ماڈل و اداکار دیپانجن باسک نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں مریضوں کی صحت یابی کی کہانیاں اور سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا۔

