تاثیر 15 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 15 ستمبر: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے اشتہار نمبر 10/2023 کے تحت جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن (جے ایس ایس سی) کی مشترکہ گریجویٹ سطح (سی جی ایل) امتحان سمیت دیگر تقرریوں کو منسوخ کرنے سے متعلق ریاستی حکومت کے حکم پر عائد روک برقرار رکھی ہے۔ منگل کو معاملے کی سماعت کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے جواب داخل نہیں کیا جا سکا۔ حکومت نے جواب داخل کرنے کے لیے چار ہفتوں کا وقت مانگا، تاہم عدالت نے دو دن سے زیادہ کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔
جسٹس دیپک روشن کی عدالت نے تقرریاں منسوخ کیے جانے کو چیلنج کرنے والی آکاش گورو سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے اجتماعی طور پر تقرریاں منسوخ کرنے کے فیصلے پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا قدم مناسب نہیں ہے۔

