نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر پٹاخوں کا ذخیرہ کرنے والا گرفتار

تاثیر 09 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نوئیڈا، 09 ستمبر:تھانہ بیسرکھ پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹاخوں کا ذخیرہ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے درجنوں پیٹیوں میں بھرا لاکھوں روپے مالیت کا بارود برآمد کیا ہے۔ پولیس نے مختلف مقامات سے چار بدمعاشوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔تھانہ بیسرکھ کے انچارج انسپکٹر رنجیت کمار سنگھ نے بتایا کہ سب انسپکٹر وپن کمار نے آج صبح ایک اطلاع کی بنیاد پر نتن گرگ ولد مکیش کمار گرگ کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے قبضے سے پولیس نے پیٹیوں کے اندر بھرے غیر قانونی پٹاخے برآمد کیے ہیں۔ برآمد شدہ پٹاخوں کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ ملزم آئندہ تہواروں کے پیشِ نظر پٹاخوں کا غیر قانونی ذخیرہ کرنے کے لیے یہ پٹاخے لے کر آیا تھا۔