شمالی ہوڑہ وارڈ 24 میں انتخابی تیاریوں کو لے کر بی جے پی پارٹی کی اہم میٹنگ، کارکنان کی بڑی تعداد شریک

تاثیر 09 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ، 09/ ستمبر (تاثیر بیورو) شمالی ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 24 میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بی جے پی پارٹی کا ایک اہم میٹنگ منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ریاستی وزیر امیش رائے، منڈل 3 کے صدر ویرو ساہانی اور وارڈ کنوینر شمشیر عالم سمیت پارٹی کے دیگر کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وارڈ میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے، کارکنان کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنے اور انتخابی تیاریوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کارکنان سے متحد ہوکر عوام کے درمیان پہنچنے اور پارٹی کی پالیسیوں و پروگراموں کو گھر گھر تک پہنچانے کی اپیل کی۔ دریں اثنا میٹنگ میں وارڈ کی موجودہ صورتحال اور انتخابی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ پارٹی کارکنان نے انتخابات کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور عزم کے ساتھ ادا کرنے کا یقین دلایا، اور آئندہ دنوں میں انتخابی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔