فولاد صنعت کی ترقی سے ہندوستان عالمی فرو الائے مرکز بننے کی جانب گامزن: آئی ایف اے پی اے

تاثیر 24 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوا، 23 ستمبر (پریس ریلیز) ہندوستان کی تیزی سے وسعت پذیر فولاد صنعت نے ملک کی فرو الائے صنعت کے لیے ترقی کے نئے امکانات پیدا کر دیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انڈین فرو الائے پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آئی ایف اے پی اے) نے گوا میں منعقدہ چھٹی انٹرنیشنل فرو الائے کانفرنس (آئی ایف اے سی 2026) میں کیا۔ کانفرنس کا موضوع ’’ہندوستان کی فولاد ترقی کو رفتار دینا: فرو الائے کی بڑھتی اہمیت‘‘ ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 2025 میں ہندوستان کی خام فولاد پیداوار تقریباً 165 ملین ٹن رہی، جبکہ 2031 تک 300 ملین ٹن پیداواری صلاحیت کا ہدف ہے۔ اس سے مینگنیز، کرومیم اور سلیکون جیسے اہم معدنیات کی طلب میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
آئی ایف اے پی اے کے چیئرمین منیش سارڈا نے کہا کہ عالمی مسابقت کے لیے اہم خام مال کے گھریلو ذرائع کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے مینگنیز اور دیگر معدنیات کی تلاش تیز کرنے، کانکنی کو فروغ دینے اور پیداواری لاگت کم کرنے پر زور دیا۔