جاوید رانا نے مینڈھر میں ہیلی پیڈ اور ویٹنگ لاؤنج کا سنگ بنیاد رکھا

تاثیر 15 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 15 ستمبر: جموں و کشمیر کے وزیر برائے جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے منگل کو پونچھ ضلع کے مینڈھر کے قصبہ علاقے میں 3.35 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ہیلی پیڈ اور ویٹنگ لاؤنج کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ منصوبہ یو ٹی کیپیکس کے تحت تعمیر کیا جائے گا اور اس کی تخمینہ لاگت 335.40 لاکھ روپے ہے۔ منصوبے کا مقصد دور دراز سرحدی علاقے میں رابطے اور ہنگامی خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔اس موقع پر جاوید احمد رانا نے کہا کہ ہیلی پیڈ مینڈھر کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت طبی ہنگامی صورتحال، قدرتی آفات اور دیگر مواقع پر لوگوں اور ضروری خدمات کی فوری منتقلی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیر نے کہا کہ سرحدی اور دور دراز علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے اور بہتر رابطے سے صحت، ہنگامی خدمات، سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔