بجنور میں پولیس انتظامیہ نے 90 سے زیادہ مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے، مسلمانوںنے تعاون کیا

تاثیر 03 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بجنور، 03 ستمبر: اتر پردیش کے بجنور ضلع میں پولیس نے بغیر اجازت اور مقررہ معیار سے زیادہ آواز میں بجنے والے لاؤڈ اسپیکر کے خلاف تین روزہ مہم شروع کی ہے۔ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی کی ہدایت پر پولیس ٹیموں نے تحقیقات کا آغاز کیا اور پہلے ہی دن 90 سے زائد مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا کر اپنی تحویل میں لے لیے اور مذہبی رہنماؤں کو مقررہ ڈیسیبل کے اندر آواز رکھنے کی سخت ہدایات دیں۔ ضلع جیل کے معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ جسجیت کور اور ایس پی کے کے بشنوئی ن کو مسجد سے اذان کی بہت تیز آواز سنائی دی جس کے بعد یہ کارروائی شروع کی گئی۔
اس سلسلے میں، چاند پور سرکل آفیسر کی قیادت میں، چاند پور تھانہ علاقے کے تحت کھیڑکی گاؤں میں ایک مذہبی مقام پر نصب لاؤڈ اسپیکر کو مقررہ شور کے معیار کے مطابق ہٹا دیا گیا۔ کارروائی کے دوران مسلم براداری کے ارکان نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا اور خود لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے میں مدد کی۔