راہل گاندھی نے ٹی ایم سی کے انتخابی نشان کو منجمد کرنے پر الیکشن کمیشن پرسوال اٹھائے

تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 ستمبر: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے نام اورانتخابی نشان پر پابندی لگانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی اور پول پینل مل کر اپوزیشن جماعتوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی صرف ممتا بنرجی کی نہیں بلکہ ہر سیاسی جماعت اور ووٹر کی ہے جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں۔
راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یہ پہلے شیوسینا، پھر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور اب ترنمول کانگریس کے ساتھ ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہر بار ایک ہی طرز دہرایا جاتا ہے، جس میں پارٹی کو پہلے توڑا جاتا ہے اور پھر اس کا نشان چھین لیا جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری مینڈیٹ کی حفاظت کرنا ہے لیکن یہ ان قوتوں کی مدد کر رہا ہے جو لوگوں کے فیصلے کو تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔