کریسنٹ انگلش اسکول میں یوم اساتذہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

تاثیر 07 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور( منہاج عالم ) میو نسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 39 میں واقع کریسنٹ انگلش اسکول غنی چک میں یوم اساتزہ  انتہائی جوش و خروش اور رنگا رنگ پروگراموں کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا آغاز  ماہر تعلیم و سابق
صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی تصویر پر چراغاں (دیپ پرجولن) اور پھول پیش کر کے کیا گیا۔ اس شاندار اور پروقار تقریب کی نظامت (مچ سنچالن) نویں جماعت کے طالب علم عبد الصمد اور طالبہ زینب پروین نے بہترین اور توانائی بخش انداز میں کی۔سٹیج کے پروگراموں کے دوران طلباء و طالبات نے رقص، تقاریر، ڈرامہ اور قوالی جیسی شاندار پیشکشوں سے سب کا دل موہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے ڈائریکٹر شاہ رضی احمد نے کہا کہ اساتذہ معمارِ قوم ہیں اور بچوں کے روشن مستقبل کو سنوارنے میں ان کا کردار سب سے اہم ہے۔ وہیں پرنسپل نگار سلطانہ نے اساتذہ کی قربانی اور لگن کو سراہتے ہوئے طلباء کو ڈاکٹر رادھا کرشنن کے اصولوں پر چلنے کی ترغیب دی۔اِس سال کی تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے سو سالہ تاریخی تناظر میں ان کی تصویر پر عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر اسکول کے استاد شاد ظفر اسلام سر نے مہاتما گاندھی کی سوانح عمری اور ان کی بھاگلپور سے جڑی تاریخی یادوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔پروگرام کے اختتام پر اسکول کے استاد محمد شمشاد نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا، بالخصوص تقریب میں شرکت کرنے والے والدین کا تہہ دل سے ممنون ہوئے اور بچوں کے تابناک مستقبل کی دعا کی۔