سون ورشا ہائی اسکول میں جدید کاری کے کام کا سڑک تعمیرات کے محکمہ کے وزیر نیمعائنہ کیا

تاثیر30 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 30 ستمبر: محکمہ سڑک تعمیرات کے وزیرانجینئر شیلندر نے بدھ کے روز سون ورشا ہائی اسکول میں جاری جدید کاری کام کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کی پیشرفت اور معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔وزیر موصوف نے موقع پر موجود محکمہ جاتی افسران اور ٹھیکیدار کو ہدایت دی کہ وہ کام کو مقررہ معیار کے مطابق اور بہترین معیار کے ساتھ بروقت مکمل کریں۔
معائنہ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرانجینئر شیلندر نے کہا کہ بہتر تعلیمی ماحول طلباء￿ کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد ہے۔ حکومت اسکول کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور طلباء￿ کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غفلت یا کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کام کو مقررہ تاریخ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ طلباء￿ جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر اسکول کے اساتذہ، مقامی عوامی نمائندے اور کئی معززین موجود تھے۔