تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 12 ستمبر:نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) ملازمین کی ہڑتال کے چوتھے روز ڈوڈہ میں پْرامن احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ سی ایم او دفتر ڈوڈہ اور ضلع کے مختلف بلاک ہیڈکوارٹروں میں ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔
احتجاج کی قیادت جے کے این ایچ ایم ای اے ڈوڈہ کے صدر ڈاکٹر ناصر مسعود اندرابی نے کی۔ مظاہرے میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل عملے، انتظامی عملے اور این ایچ ایم کی مختلف اسکیموں سے وابستہ ملازمین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر اشتیاق احمد دیو،چیمبر آف کامرس کے صدر معراج بانڈے، لوپیڈ کے سینئر رہنما غلام حسن پامپوری، نیاز احمد راہی اور کانگریس کے نوجوان رہنما مدثر بانڈے بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔ انہوں نے این ایچ ایم ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے ان کے مسائل کا فوری حل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا۔

