لکھن پور چیک پوسٹ پر ٹرک ڈرائیور سے رقم وصول کرنے کی ویڈیو وائرل

تاثیر28 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 28 ستمبر:ضلع کٹھوعہ کے لکھن پور چیک پوسٹ پر ایک پولیس اہلکار کی جانب سے ٹرک ڈرائیور سے مبینہ طور پر رقم وصول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی تصدیق شروع کر دی ہے۔وائرل ویڈیو میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک اہلکار ٹرک ڈرائیور سے رقم طلب کرتا نظر آ رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور کے پاس بلٹی موجود نہ ہونے پر اہلکار نے مبینہ طور پر 100 روپے کا مطالبہ کیا، جبکہ ڈرائیور نے 30 روپے دینے کی پیشکش کی۔
ویڈیو میں بعد ازاں ڈرائیور کو رقم ادا کرکے چیک پوسٹ سے روانہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔لکھن پور انٹری پوائنٹ محکمہ اسٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ، ضلع کٹھوعہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔