رخصتی ناموں کا مجموعہ گلپوش پالکی کی رسم اجرا

تاثیر1 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام):معروف شاعر وادیب امان ذخیروی کی صاحبزادی عزیزہ صدف ناز کی شادی خانہ آبادی عزیزی محمد دلشاد خان کے ہمراہ بحسن وخوبی پریم ڈیہا ضلع لکھی سرائے میں انجام پذیر ہوئی۔ نکاح کے بعد 320 صفحات پر مشتمل امان ذخیروی کا ترتیب کردہ رخصتی ناموں کا ضخیم مجموعہ گلپوش پالکی (نغمۂ صدف دلشاد)کی رسم اجرا اصحاب علم ودانش کے ہاتھوں عمل میں آئی،اس تقریب نکاح میں نوشہ و نوشین کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ بڑی تعداد  میں شعراء و ادبا موجود تھے،دربھنگہ سے ڈاکٹر عطا عابدی،ڈاکٹر مجیر احمد آزاد،ڈاکٹر منصور خوشتر،ڈاکٹر عبد الودود قاسمی،ڈاکٹر محمد احسان عالم،جنید عالم آروی،مغربی بنگال سے محبوب اکبر،کشن گنج سے ڈاکٹر طیب فرقانی،سہسرام سے جناب اے،کے،علوی، اظہر رسول،بھاگلپور سے مظہر مجاھدی، ڈاکٹر محمد پرویز، جموئی سے الحاج محمد سعد اللہ خانرسم اجراء میں شریک ہونے والی مقتدر ہستیاں بابائے اردو جموئی ڈاکٹر سید معصوم رضا امرتھوی، محمد نہال عثمانی(سبکدوش ڈی آئی جی) ، ڈاکٹر محمد شہاب الدین ( پرنسپل آر، ڈی کالج شیخپورہ) پروفیسر محمد صلاح الدین خان( دلہن کے بڑے ماموں)، ڈاکٹر تنویر عالم) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، شیخپورہ)، ماسٹر ارشاد عالم خان، معروف شاعر  اسرافیل شیرقندوی، ،ڈاکٹر معصوم رضا امرتھوی،ارشاد احمد،پروفیسر محمد صلاح الدین خان،محمد فتح امان،وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے،رسم اجرا کے بعد سہرے اور رخصتی نامے متعدد شاعروں نے پیش کیا۔ تمام شرکاء نے عروس و نوشہ کو دعاؤں سے نوازا اور کے شاندار مستقبل کی بشارت دی۔