دہلی کی رام لیلا شری رام کے سنسکاروں کی جیتی جاگتی روایت: ریکھا گپتا

تاثیر4 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 4 اکتوبر: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی کی رام لیلا عقیدت، ثقافت اور نسل در نسل چلی آ رہی بھگوان شری رام کے سنسکاروں کی جیتی جاگتی روایت ہے۔ انہوں نے اتوار کو وزیر اعلیٰ جن سیوا سدن میں مختلف رام لیلا کمیٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ سال حکومت نے رام لیلا کے انعقاد میں سہولت کے لیے سنگل ونڈو نظام کے تحت بروقت این او سی اور مختلف محکموں کے درمیان بہتر تال میل کا انتظام کیا تھا۔ اس سال ان انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ رام لیلا مقامات پر پانی، طبی امداد، ایمبولینس، فائر بریگیڈ، سکیورٹی، صفائی، موبائل بیت الخلا، ٹریفک اور بجلی کے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت رام لیلا کمیٹیوں کے ساتھ پوری ذمہ داری سے کھڑی ہے۔ رام ہماری عقیدت، ہمارے مثالی کردار اور ہندوستان کی روح ہیں۔