پانچ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ون ڈے کپتان شبھمن گل نیوزی لینڈ پہنچے

تاثیر29 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

آکلینڈ، 29 اکتوبر: ہندوستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان شبھمن گل نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی یک روزہ سیریز سے قبل جمعرات کو آکلینڈ پہنچ گئے۔ اس سیریز کے ساتھ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی بھی ون ڈے کرکٹ میں واپسی ہوگی۔ سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
گل کے ساتھ کے ایل راہل اور گرنور برار بھی نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی کی۔
گل کے نیوزی لینڈ پہنچنے پر مقامی شائقین اور کھلاڑیوں نے ان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ پریکٹس کے لیے روانہ ہونے سے قبل وہ اپنے پرانے دوست اور ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ کے اسٹار بلے باز ابھیشیک شرما کے ساتھ گفتگو کرتے نظر آئے۔ ابھیشیک نے گزشتہ میچ میں ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 38 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 113 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی تھی، جس کی بدولت ہندوستان نے 199 رن کا ہدف حاصل کیا تھا۔