تاثیر28 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 اکتوبر: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 30 اور 31 اکتوبر کو امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں منعقد ہونے والے جی 20 اور کواڈ وزرائے خارجہ کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ یکم سے 4 نومبر تک سینٹ جانز، انٹیگوا و باربوڈا میں منعقد ہونے والے دولت مشترکہ کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ساتھ کواڈ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس دوران وہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دولت مشترکہ کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس بار اجلاس کا موضوع ’خوش حال دولت مشترکہ کے لیے شراکت داری اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس اہم اجلاس میں شرکت کے لیے پرجوش ہے۔اس دورے کے دوران جی 20 اور کواڈ کے رکن ممالک کے ساتھ بھارت کے تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

