تاثیر1 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سورت، 31 اکتوبر: جے شری پیری وال انٹرنیشنل اسکول نے ا?ئی ایس ایس او قومی انڈر-19 بوائز فٹبال چیمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔ گجرات کے سورت میں واقع فاو?نٹین ہیڈ اسکول میں 26 سے 30 اکتوبر تک منعقد پانچ روزہ مقابلے میں ملک بھر کے 26 اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ نورچنا انٹرنیشنل اسکول رنر اپ رہا، جبکہ چھتربھج نرسی انٹرنیشنل اسکول نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
مقابلے کے فائنل میں جے شری پیری وال انٹرنیشنل اسکول نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطاب اپنے نام کیا۔ ٹیم کے میہت کو پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ انہوں نے فائنل میں بھی شاندار کھیل پیش کیا، جس کے لیے انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی ملا۔
پرومیتھیس اسکول کے ابراہیم علی خان کو سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا انعام دیا گیا، جبکہ نورچنا انٹرنیشنل اسکول کے دھیے پی بہترین گول کیپر منتخب ہوئے۔ جے شری پیری وال انٹرنیشنل اسکول کے کشاگر کو بہترین ڈیفینڈر اور چھتربھج نرسی انٹرنیشنل اسکول کے نروینیہ کو ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا اعزاز ملا۔
اختتامی تقریب میں ا?ئی ایس ایس او کے ایڈمنسٹریشن ہیڈ ابھیشیک سارسوت سمیت فاو?نٹین ہیڈ اسکول کے نمائندے، کھیل کی دنیا کی اہم شخصیات اور شریک ٹیموں کے اراکین موجود رہے۔ اس موقع پر فاتح ٹیموں اور انفرادی انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور میڈل پیش کیے گئے۔

