جرائم پیشہ عناصر پر کسے گا شکنجہ، مافیا کی غیر قانونی جائیداد ضبط

تاثیر8 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کشن گنج، 8 اکتوبر: ضلع میں منظم جرائم کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ شراب، لاٹری، انسانی اسمگلنگ، مویشی، منشیات، بالو، زمین اور انٹری مافیا سمیت تمام قسم کے منظم جرائم میں ملوث عناصر کو نشان زد کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی جائیداد کو ضبط کرنے کے لیے بی این ایس ایس کی دفعہ 107 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
یہ ہدایات بدھ کے روز پولیس سربراہ سنتوش کمار کی صدارت میں منعقدہ ستمبر ماہ کی کرائم میٹنگ اور پولیس سبھا میں دی گئیں۔ انہوں نے تھانہ انچارجوں، سرکل پولیس انسپکٹروں اور سب ڈویڑنل پولیس افسران کو جرائم پر قابو پانے، زیر التوا مقدمات کے جلد نمٹارے، معیاری تفتیش اور امن و قانون برقرار رکھنے کے سلسلے میں سخت ہدایات دیں۔
ایس پی نے کہا کہ تفتیش میں غلط رپورٹ دے کر استغاثہ کا مقدمہ کمزور کرنے والے افسران کے خلاف ثبوت کے ساتھ رپورٹ پیش کی جائے۔ خواتین کی حفاظت کے لیے پولیس دیدی کو ای ا?ر ایس ایس ڈائل-112 سے جوڑنے اور اسکول، کالج، کوچنگ سینٹر، گرلس ہاسٹل سمیت حساس مقامات پر بیداری مہم چلانے کی بھی ہدایت دی گئی۔منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کو مزید فعال کرنے اور عوام میں نشہ مخالف بیداری پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔ کشن گنج اور بہادر گنج تھانہ علاقوں میں چوری اور نقب زنی کے معاملات کے فوری انکشاف کے لیے ایس ا?ئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی۔