نوگاؤں میں کانگریس کا صفایا ہوجائے گا، اے آئی یو ڈی ایف کے پانچ امیدوار جیتیں گے: بدرالدین اجمل

تاثیر16 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 16 اکتوبر: آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے سربراہ بدرالدین اجمل نے دعویٰ کیا ہے کہ آسام کے ضلع نوگاؤں میں کانگریس کا سیاسی وجود ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ضلع سے اپنی پارٹی کے پانچ امیدواروں کی کامیابی کی پیش گوئی بھی کی۔
اجمل نے کہا کہ نوگاؤں میں کانگریس صفر پر سمٹ جائے گی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ضلع میں کانگریس کا صفایا ہورہا ہے اور آنے والے وقت میں پارٹی کی سیاسی پوزیشن مزید کمزور ہوگی۔اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ نے آئندہ انتخابات میں نوگاؤں سے اپنی پارٹی کے پانچ امیدواروں کے منتخب ہونے کی امید ظاہر کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ نوگاؤں سے اے آئی یو ڈی ایف کا ایک رکن پارلیمنٹ بھی منتخب ہوگا۔