تاثیر1 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، یکم اکتوبر: سپریم کورٹ نے ممتا بنرجی کی قیادت والے ترنمول کانگریس دھڑے کی اس عرضی کو خارج کر دیا جس میں منجمد کیے گئے چار بینک کھاتوں کو آپریٹ کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ جسٹس ایم ایم سندریش کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ وہ عرضی پر غور کرنے سے انکار کرنے والے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کے نشان کو منجمد کر دیا ہے، اس لیے اس معاملے کا فیصلہ ہونا باقی ہے کہ پیسے کا حقدار کون ہے۔ سپریم کورٹ نے 3 ستمبر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو انتظامیہ کو کچھ رقم جاری کرنے کی تجویز دی تھی تاکہ پارٹی روزمرہ کا کام کر سکے۔

